ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گنگا میں آلودگی پھیلانے پر ہوگی 7سال کی سزا، لگے گا 100کروڑ کا جرمانہ!

گنگا میں آلودگی پھیلانے پر ہوگی 7سال کی سزا، لگے گا 100کروڑ کا جرمانہ!

Tue, 13 Jun 2017 12:50:41    S.O. News Service

نئی دہلی، 12؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )گنگا ندی کو آلودہ کرنا اب آپ کے لیے مصیبت کا سبب بن سکتا ہے۔گنگا میں آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں 7سال قید کی سزا اور 100کروڑ کا بھاری بھرکم جرمانہ بھی لگایا جا سکتا ہے۔مرکزی حکومت نے گنگا ندی کی صفائی کو لے کر ایک پینل قائم کیا تھا۔اس پینل نے نیشنل ریور گنگا (احیاء نو ، حفاظت اور انتظام)بل 2017کی شکل میں مسودہ تیار کیا ہے۔اس کے مطابق گنگا کو آلودہ کرنے کے علاوہ بغیر اجازت کے ندی کے بہاؤ کو روکنا، ندی کے ساحل کی کان کنی اور گودی (جیٹی)کی تعمیر بھی شامل ہے۔تجویز کے مطابق ،قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 7سال کی سزا اور 100کروڑ روپے تک کے جرمانے کا تجویزہے۔اگر یہ تجویز پاس ہوکر قانونی شکل اختیارکرلیتی ہے تو گنگا کو آلودہ کرنے والوں کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں۔ریٹائرڈ جسٹس گردھر مالویہ کی قیادت میں اس کمیٹی نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ گنگا سے منسلک اس کی اہم معاون ندیوں کے بھی ایک کلو میٹر کے دائرے کو ’محفوظ پانی زون‘قرار دیا جائے، حالانکہ کمیٹی نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ یہ زون بل کے لاگو ہونے کے بعد 6 ماہ کے اندر سائنسی تحقیق کرکے بنائے جائیں۔غورطلب ہے کہ گنگا کو اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے زندہ شخص کی حیثیت دئیے جانے کی بات کہی تھی، وہیں دوسری طرف میڈیا سے خصوصی بات چیت میں مرکزی وزیر اوما بھارتی نے 2018تک گنگا کوصاف وستھرابنا نے کا وعدہ کیا تھا۔


Share: